امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ایران کو سخت فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو براہ راست ہولناک تباہی اور سخت ترین فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے تجارتی جہازوں پر حملے بند نہ کیے تو امریکہ کا جواب انتہائی ہولناک اور سخت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان معاہدہ بلکل سادہ تھا کہ اگر ایران جہازوں پر حملے روکے گا تو ہم ناکہ بندی ختم کر دیں گے، لیکن ایران نے اس پر عمل نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران پر ایک بار پھر شدید فضائی حملے، چابہار اور بندر عباس دھماکوں سے لرز اٹھے
جے ڈی وینس نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ایران یا تو اس معاہدے پر پوری طرح چلے یا پھر ایک ہولناک تباہی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی ذرا سی بھی کوشش کی تو امریکی فوج اس کا بھرپور اور فوری فوجی جواب دے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










