مودی کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج کا اعلان

بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ آسٹریلیا کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں اقلیتوں اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بڑے احتجاج کا اعلان کردیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسٹریلیا کے دوران آسٹریلوی حکومت سے بھارت میں انسانی حقوق کے سنگین معاملات اٹھانے کے مطالبات بہت زیادہ زور پکڑ گئے ہیں۔
عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق آسٹریلیا کی ایک نجی تنظیم نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، تعصب اور ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے مودی کے دورے پر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی آسٹریلوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کینبرا میں مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا معاملہ لازمی اٹھائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلیا بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بغیر کسی خوف اور دباؤ کے کام کرنے کی مکمل آزادی دے اور ملک میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : زرعی زمینوں پر زبردستی پاور ٹاورز کی تنصیب، بھارتی کسان مودی حکومت کیخلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے
رپورٹ کے مطابق مودی راج میں متنازع شہریت کے قانون کے تحت مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کو جان بوجھ کر خارج کر دیا گیا ہے، کیونکہ مودی کی جماعت بی جے پی نے ہندو نسلی قوم پرستی کے نظریے ہندوتوا کی حمایت کرتے ہوئے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے۔
بھارتی وکیل برائے انسانی حقوق کولن گونزالویس کے مطابق صرف پچھلے 5 برس کے دوران بھارتی ریاست چھتیس گڑھ، منی پور اور لداخ میں بے شمار تشدد اور مظالم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں آپ کسی کو بھی قتل کر سکتے ہیں، اس کی نہ کبھی کوئی سچی تحقیق ہوگی اور نہ ہی کسی ذمہ دار افسر کو سزا دی جائے گی۔
بھارتی تجزیہ نگار جیتھرت راؤ نے بھی مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب حکومتوں کو واقعی یہ سمجھ نہیں آتی کہ اقلیتوں کے مسائل کو دانش مندی کے ساتھ کیسے سنبھالا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











