غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے، 6 فلسطینی شہری شہید

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں 6 فلسطینی شہری شہید ہو گئے، یہ حملے دونوں فریقین کے درمیان پہلے سے طے شدہ جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں۔
غزہ کے شہری دفاع کے اداروں کے مطابق، وسطی غزہ کے نصرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے، امریکہ و اسرائیل کا ملوث ہونے سے انکار
اس کے علاوہ غزہ کے دیگر علاقوں میں ہونے والے حملوں میں مزید 4 فلسطینیوں کی جان چلی گئی۔ ان حملوں میں سے ایک حملہ غزہ سٹی کی ایک انتہائی مصروف ترین سڑک پر موجود گاڑی پر کیا گیا، جہاں تجارتی دکانیں اور سپر مارکیٹیں واقع ہیں اور وہاں بڑی تعداد میں بے گھر ہونے والے فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں 8 افراد شہید اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











