فلسطینی صدر کی اردن، کویت اور بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے رواں ہفتے اردن، کویت اور بحرین پر ہونے والے ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق، صدر محمود عباس کے دفتر سے جاری بیان میں اردن، کویت اور بحرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیٹو کا اجلاس سیاسی مقاصد پر مبنی ہے، جوہری پروگرام کو بلاوجہ نشانہ بنایا گیا، ایران
فلسطینی صدارتی دفتر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ ان برادر ممالک کی خودمختاری اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے منگل اور بدھ کے روز امریکی افواج کی جانب سے ایرانی شہروں پر کی جانے والی بمباری کے جواب میں بحرین، کویت اور قطر میں قائم امریکی فوجی اڈوں اور اسٹریٹجک مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











