مودی کا دورہ انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا، عالمی میڈیا میں سفارتی رسوائی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے دورہ انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دوران شدید سفارتی رسوائی اور عالمی میڈیا کی بے رخی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ غیر ملکی دوروں پر بھارتی میڈیا میں تو بڑی شہ سرخیاں لگائی گئیں، لیکن میزبان ممالک کے میڈیا میں مکمل خاموشی دیکھی گئی۔
انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں مودی کو شدید سفارتی سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور وہاں کے مقامی میڈیا نے انہیں کوئی اہمیت نہیں دی۔
بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق انڈونیشیا کے اخبارات جکارتہ گلوب اور کومپاس نے مودی کی سفارت کاری کے بجائے صرف ان کے لباس، گاڑیوں اور مندر کی تصاویر کو دکھایا، جبکہ انڈونیشین میڈیا پر مودی کی ڈگڈگی بجاتے ہوئے ایک ویڈیو بھی وائرل رہی۔
آسٹریلیا کے دورے کے دوران مودی سرکار کی جانب سے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید بحث اور عالمی تنقید نمایاں رہی۔
برطانوی اخبار دی گارڈین اور آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میلبورن میں انسانی حقوق کے گروپوں، مسلم اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی کمپنیوں کا امریکہ میں ویزہ جعلسازی کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
الائنس اگینسٹ اسلاموفوبیا نے مارول اسٹیڈیم کے باہر مودی کی فاشسٹ اور اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا۔
مظاہرین اور انسانی حقوق کے جریدے گرین لیفٹ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اقلیتوں، مسلمانوں، صحافیوں اور سیاسی مخالفین پر زمین تنگ کر کے جمہوریت کی قاتل بن چکی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ان مظاہروں میں خالصتان کے حامی بھی مودی حکومت کے جرائم بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں آ گئے۔
اس کے ساتھ ہی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آسٹریلوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی کے سامنے بھارت میں جاری ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ اٹھائے۔ اسی دورے کے دوران مودی کے قریبی بھارتی صنعتکار نوین جندال پر کرپشن کے الزامات بھی آسٹریلوی اخباروں کی زینت بنے رہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ میں بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو شدید سیاسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے مجوزہ بھارت نیوزی لینڈ تجارتی معاہدے کو اپنے ملکی مفاد کے خلاف قرار دے دیا۔
حد تو یہ ہوئی کہ بھارتی وزیر اعظم کی نیوزی لینڈ میں موجودگی کے باوجود وہاں کے وزیر خارجہ بیرونِ ملک روانہ ہو گئے، جس نے مودی کو شدید شرمندگی سے دوچار کر دیا۔
مودی کے اس ناکام دورہ ایشیا پیسفک سے ان کی سستی تشہیر، پروپیگنڈے اور بھارتی سفارتی اثر و رسوخ کے جھوٹے غبارے کی ہوا نکل گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











