جمعہ، 10-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/25هـ (10-07-2026م)

ننکانہ صاحب میں 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

10 جولائی, 2026 13:05

ننکانہ صاحب میں 4 سالہ معصوم بچی ابیحہ کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ننکانہ صاحب کے علاقے ڈیرہ اعظم کھوکھر سے 4 سالہ معصوم بچی ابیحہ 4 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی، جس پر اس کی والدہ اقرار بتول کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شک کی بنیاد پر جب گھر کے قریب موجود نہر میں اہل خانہ کی نشاندہی پر طویل سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران بچی کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس نے لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں 6 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ابتدائی پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی حتمی رائے ڈی این اے اور فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد دی جائے گی۔

معصوم ابیحہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے کبیروالا ضلع خانیوال سے اپنے ماموں اسحاق کے گھر آئی ہوئی تھی، جہاں وہ اس سفاکیت کا شکار ہوئی۔

ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جنہوں نے تندہی سے کام کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او ارسلان زاہد نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اب کیس کی مزید تحقیقات ڈی این اے، فرانزک شواہد اور دیگر تمام قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔