جمعہ، 10-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/25هـ (10-07-2026م)

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر نیا ٹیکس نظام نافذ؛ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کو بڑا ریلیف

10 جولائی, 2026 13:04

پنجاب حکومت نے صوبے میں ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید شفاف اور جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق نئی ٹیکس پالیسی نافذ کر دی ہے۔

 نئی پالیسی کے تحت کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کرنے والے صارفین کو بعض شعبوں میں نمایاں ٹیکس رعایت دی جائے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ ملے گا بلکہ ٹیکس نظام میں شفافیت بھی آئے گی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے مطابق اب ای پیمنٹ یا کارڈ کے ذریعے وصول ہونے والا سیلز ٹیکس خودکار طریقے سے سرکاری خزانے میں منتقل ہوگا۔ اس نظام کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام، کاروباری لین دین کا درست ریکارڈ اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔

ریسٹورنٹ سیکٹر کے لیے نئی پالیسی کے تحت اہم رعایت دی گئی ہے۔ اگر صارف کھانے کا بل نقد رقم سے ادا کرے گا تو اس پر 16 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، جبکہ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ یا دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کرنے پر یہی ٹیکس 8 فیصد وصول کیا جائے گا۔ اس طرح ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین کو ٹیکس میں 50 فیصد تک رعایت حاصل ہوگی۔

نئی پالیسی کے تحت بیوٹی پارلرز، ہیئر سیلونز، فیشن ڈیزائنرز، کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، سکن کیئر اور لیزر ٹریٹمنٹ جیسی خدمات پر 5 فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جم، فٹنس سینٹرز اور لانڈری سروسز پر 8 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر خریداری یا سروس کے بعد لازمی طور پر پکی رسید حاصل کریں۔ اگر کوئی ریسٹورنٹ یا فوڈ آپریٹر رسید جاری نہ کرے تو اس کے خلاف متعلقہ ادارے کو شکایت درج کروائی جائے تاکہ ٹیکس قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔