جمعہ، 10-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/25هـ (10-07-2026م)

کراچی میں پانی کا بحران، مختلف علاقوں میں فراہمی متاثر

10 جولائی, 2026 15:42

کراچی: شہر قائد ایک بار پھر پانی کے شدید بحران کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جہاں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام تین روز گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا، جس کے باعث شہر کو یومیہ 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کے ٹو پمپنگ اسٹیشن کے تین اہم پمپ بند ہو گئے تھے، جس کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

کن علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی؟

واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پمپ بند ہونے کے باعث نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، بفرزون، گلشنِ اقبال بلاک 13-ڈی، گلستانِ جوہر اور اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔

پانی کی قلت کے باعث متاثرہ علاقوں کے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور مہنگے داموں ٹینکر اور پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے مرمتی کام تیزی سے جاری ہے اور جیسے ہی کام مکمل ہوگا، پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق رواں سال دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے، جس کے باعث کراچی کو بار بار پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔