جمعہ، 10-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/25هـ (10-07-2026م)

اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے یائر نے اپنے نام کے ساتھ نیتن یاہو کا نام ہٹادیا

10 جولائی, 2026 21:13

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنا خاندانی نام تبدیل کرتے ہوئے اب یوناتان ہان رکھ لیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نئی رجسٹریشن میں "نیتن یاہو” کی جگہ "ہان” استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ "ہان” ان کی والدہ کے خاندان کا اصل خاندانی نام ہے، جبکہ "یوناتان” نام ان کے چچا یوناتان نیتن یاہو کی یاد میں اختیار کیا گیا، جو 1976 میں اینٹیبی آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کے خاندان کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اگرچہ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ نام کی تبدیلی سیاسی دباؤ، سکیورٹی خدشات یا عوامی ردِعمل سے بچنے کی کوشش ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے یائر ہان یا اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یائر کے بھائی اوینر نے بھی چند سال قبل اپنا خاندانی نام تبدیل کیا تھا، تاہم اس بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ بن یامین نیتن یاہو کو غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے، جبکہ ان کے خلاف بین الاقوامی قانونی فورمز پر بھی مختلف نوعیت کی کارروائیاں زیرِ بحث رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔