ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں، حملہ ہوا تو مزید ہزاروں داغے جائیں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے یا اقدامِ قتل کی کسی بھی دھمکی پر عمل کیا تو امریکہ فوری اور فیصلہ کن ردعمل دے گا۔
اپنے تازہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں، اور اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کرنے یا اس کی کوشش کرنے کی دھمکی پر عمل کیا تو اس کے فوری بعد ہزاروں مزید میزائل بھی داغے جائیں گے۔”
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ضروری احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور ضرورت پڑنے پر امریکی فوج ایران کے خلاف بھرپور کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی فوج مختصر مدت میں ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مختلف علاقائی اور سکیورٹی معاملات پر تناؤ کا شکار ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










