اتوار، 12-جولائی،2026
اتوار 1448/01/27هـ (12-07-2026م)

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان

12 جولائی, 2026 09:14

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے غیر ملکی مداخلت اور قوانین کی بار بار خلاف ورزی پر اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کو اگلے حکم تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحری فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی اشارے پر کئی بحری جہازوں نے طے شدہ راستوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد آبنائے ہرمز کو بند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے جنگ کے دوران ڈرونز کی پیداوار 3 گنا بڑھا دی، قائم مقام وزیر دفاع

حکام کا کہنا تھا کہ ایک جہاز نے اپنا ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا تھا اور بار بار کے انتباہ کو نظر انداز کیا، جس پر پہلے اسے انتباہی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں اس پر اینٹی شپ کروز میزائل داغ کر اسے روک دیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ جب تک خطے میں امریکی مداخلت ختم نہیں ہو جاتی، کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایران نے اس صورتحال کی تمام تر ذمہ داری امریکی اور صیہونی دشمن سمیت ان ممالک پر عائد کی ہے، جو ایران کے خلاف استعمال ہونے والے فوجی اڈوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔