اتوار، 12-جولائی،2026
اتوار 1448/01/27هـ (12-07-2026م)

امریکی فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، مشیرِ ایرانی وزارتِ خارجہ

12 جولائی, 2026 09:22

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ فضائی حملوں کو بے جواب نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مشیر علی صفری نے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ 16 جون کو دستخط کیے گئے مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اس معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں مستقبل کے انتظامات کی تمام تر ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے، جو عمان اور دیگر علاقائی ممالک کے مشورے سے طے ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان

علی صفری کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ پر بنایا گیا، جنوبی بحری راستہ معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹ ہے اور اس سے جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کے سنگین سیکیورٹی خطرات پیدا ہو گئے ہیں، جبکہ بغیر نیویگیشن سسٹم کے جہاز بھیجنا غیر ذمہ دارانہ ہے۔

انہوں نے امریکا کو صاف لفظوں میں کہا کہ وہ فیصلہ کرے کہ اسے 23 دن پہلے کیے گئے معاہدے کا احترام کرنا ہے یا اس سے پیچھے ہٹنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران دشمن کی سوچ سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور جنگ کے لیے تیار ہے۔ امریکی فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔