انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں ہرا کر سیریز میں 4-0 سے کلین سویپ کر دیا

انگلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز میں 4-0 سے کلین سویپ کر کرکے بھارت کو نمبر ایک پوزیشن سے محروم کر دیا۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان شریاس آئیر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا لیکن انگلش بلے بازوں جوس بٹلر اور ہیری بروک نے بھارتی بولرز کی جم کر دھلائی کی۔
دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے صرف 103 گیندوں پر 233 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔ جوس بٹلر نے شاندار فارم میں واپسی کرتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور وہ 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر ففٹی بنائی اور وہ 95 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی کمپنیوں کا امریکہ میں ویزہ جعلسازی کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 257 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 201 رنز ہی بنا سکی۔ اشان کشن نے 56 اور تلک ورما نے 53 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
انگلینڈ کی طرف سے سیم کرن نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
شریاس آئیر نے سیریز میں 7 ٹاس جیتے لیکن کپتان کی حیثیت سے ایک بھی میچ نہ جیت سکے اور بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 4 یا اس سے زائد میچوں کی سیریز میں بھارت ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا۔ بھارتی فیلڈنگ بھی ناکام رہی، جہاں 3 کیچز چھوڑے گئے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









