اتوار، 23-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

آسٹریلیا کی بنگلادیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست

23 اگست, 2026 13:16

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 51 رنز کی شاندار فتح حاصل کر لی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

آسٹریلیا کی اس شاندار کامیابی میں فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

مچل اسٹارک نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھی شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود، مسئلہ اعتماد، فٹنس اور ذہنی مضبوطی کا ہے

میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 210 رنز بنا سکی تھی، جس کے جواب میں بنگلادیش کے بالر شرف الاسلام نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تاہم بنگلادیشی بلے باز آسٹریلوی بالرز کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور ٹیم دونوں اننگز میں 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہی۔

بنگلادیش کی دوسری اننگز میں خراب بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی شامل نہ ہو سکے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔