معاہدے کی پاسداری کرو ورنہ قیمت چکاؤ، ایرانی اسپیکر کا امریکہ کو انتباہ

ایرانی اسپیکر نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ سودوں کا دور اب ختم ہو چکا ہے، اپنی زبان پر قائم رہو ورنہ قیمت چکاؤ۔
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی مفاہمتی یادداشت کے 5 ویں نکتے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا کو سخت لہجے میں تنبیہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکطرفہ معاہدوں کا وقت گزر چکا ہے اور اب حقیقت سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے اردن، قطر، عمان اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے
اسلام آباد معاہدے کے 5 ویں نکتہ کے مطابق ایران نے خلیج فارس سے لے کر بحیرہ عمان تک تجارتی جہازوں کے بغیر کسی فیس کے محفوظ گزرنے کے لیے صرف 60 دنوں کا عارضی انتظام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
دوسری طرف ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بھی واضح کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول پوری طاقت کے ساتھ اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے اور وہ اس کا تحفظ بھی پوری طاقت کے ساتھ کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












