گوادر پورٹ پر تاریخ میں پہلی بار میرین بنکرنگ آپریشن کا کامیاب آغاز

پاکستان کی بحری تجارت میں ایک تاریخی سنگِ میل حاصل کرتے ہوئے گوادر پورٹ پر پہلی بار میرین بنکرنگ (بحری جہازوں میں ایندھن بھرنے) کے آپریشن کا کامیابی سے آغاز کر دیا گیا۔
عالمی توانائی کمپنی ویٹول نے پاکستان میں بنکرنگ آپریشنز کے لیے 2 بڑے بنکرنگ بارجز تعینات کیے ہیں، جس کے بعد گوادر میں پہلی کامیاب بنکرنگ مکمل کر لی گئی ہے۔
کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے بعد اب نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کے تعاون سے گوادر پورٹ پر بھی اس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کی تینوں بڑی تجارتی بندرگاہوں پر بین الاقوامی بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کی سہولت تیار ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیج کے بحران کے باعث پاکستان کی سمندری تجارت میں اضافہ، کراچی اور گوادر پورٹ سرگرم
سینیرجیکو کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی کے مطابق ان کی کمپنی گزشتہ 10 ماہ سے بنکرنگ کے لیے مخصوص ویری لو سلفر فیول آئل فراہم کر رہی ہے اور آج اس سہولت کو گوادر تک توسیع دے دی گئی ہے۔
اسامہ قریشی نے واضح کیا کہ گوادر آپریشن کے بعد اب پاکستان کے تمام بڑے کمرشل پورٹس پر بنکرنگ نیٹ ورک مکمل ہو چکا ہے اور ویٹول اور اس کی ٹیم نے ملک میں جدید بنکرنگ صلاحیت کے قیام میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔
یہ تاریخی کامیابی حکومتِ پاکستان، وزیراعظم کی میری ٹائم ٹاسک فورس، وزارتِ بحری امور، ایف بی آر، گوادر پورٹ اتھارٹی اور این ایل سی کے بھرپور اشتراک اور تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











