جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

خلیج کے بحران کے باعث پاکستان کی سمندری تجارت میں اضافہ، کراچی اور گوادر پورٹ سرگرم

03 جون, 2026 09:50

امریکہ ایران کشیدگی کے باعث عالمی شپنگ کمپنیوں نے پاکستان کی بندرگاہوں کا رخ کر لیا ہے، جس سے کراچی اور گوادر پورٹ کی تجارتی مصروفیات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

خلیج کے خطے میں جاری جنگی صورتحال اور بحری راستوں میں رکاوٹوں کی وجہ سے پاکستان کی سمندری تجارت میں اچانک ایک بڑی اور مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، اور کراچی سمیت گوادر بندرگاہ کی اہمیت عالمی سطح پر مزید بڑھ گئی ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہچیسن پورٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ نیا بین الاقوامی کارگو کئی بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ رہا ہے، جس میں سے 2 بڑے جہاز پہلے ہی کراچی بندرگاہ پر آ چکے ہیں، جبکہ تیسرا جہاز جون کے پہلے ہفتے میں پہنچنے کی قوی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر پورٹ کی ایک اور کامیابی، 34 ہزار ٹن سامان لے کر بڑا کارگو جہاز لنگر انداز

کراچی میں ہچیسن پورٹس کا یہ ٹرمینل 4 ہزار نئے ٹرانس شپمنٹ کارگو سنبھالے گا، جس کے بعد مارچ 2026 تک یہاں کارگو کی مجموعی تعداد 14 ہزار 300 سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

خلیجی خطے کے سیکیورٹی بحران کی وجہ سے دنیا کی بڑی بحری کمپنیاں اب دوسرے محفوظ راستے کے طور پر پاکستان کو ترجیح دے رہی ہیں۔

میری ٹائم حکام کے مطابق اس صورتحال سے گوادر پورٹ کے استعمال میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور وہاں تجارتی سرگرمیاں 20 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔

گوادر پورٹ کو مزید پرکشش بنانے کے لیے برتھنگ فیس میں 25 فیصد، ٹرانس شپمنٹ کارگو چارجز میں 40 فیصد اور ٹرانزٹ کارگو چارجز میں 31 فیصد کی بڑی کمی کی گئی ہے۔

حکام کو امید ہے کہ سی پیک 2.0 اور نئی سرمایہ کاری سے پاکستان خطے کا سب سے بڑا تجارتی لاجسٹکس مرکز بن جائے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔