پیر، 13-جولائی،2026
پیر 1448/01/28هـ (13-07-2026م)

ایران کی جانب سے امریکی حملوں کی شدید مذمت، پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ

13 جولائی, 2026 09:00

ایران نے امریکی فضائی حملوں کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی زمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

ایران کے وزارت خارجہ نے امریکہ کی تازہ فوجی کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور عالمی امن کیلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 22 گھنٹوں کے دوران ہونے والے امریکی حملوں نے سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے 25 دن پہلے دستخط کیے گئے امن معاہدے کی تمام شقوں کو توڑ دیا ہے اور ایران کے سویلین انفراسٹرکچر، مچھیروں کی کشتیوں اور مال بردار جہازوں پر حملے کر کے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے، جس سے آبنائے ہرمز میں دوبارہ بدامنی پھیل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا جنوبی ایران پر دوبارہ حملہ، بندرعباس اور قشم جزیرے میں دھماکے، ایک ایرانی شہید

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے پڑوسی ممالک کو سخت ترین لہجے میں وارننگ دی ہے کہ وہ اپنی زمین یا فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی قانون کے تحت تمام پڑوسی ممالک اس بات کے پابند ہیں کہ وہ اپنی حدود سے کسی دوسرے ملک پر حملہ نہ ہونے دیں۔

ایران نے واضح کر دیا ہے کہ جہاں سے بھی ایران پر حملے شروع ہوں گے، ان تمام مقامات کو ایرانی مسلح افواج اپنا جائز دفاعی ہدف سمجھیں گی۔

اس کے علاوہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسقط مذاکرات سے متعلق بیانات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی دباؤ کی وجہ سے عمان میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

تہران نے اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی جارحیت کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کو سزا دلوائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔