پیر، 13-جولائی،2026
پیر 1448/01/28هـ (13-07-2026م)

 پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی

13 جولائی, 2026 10:26

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور نئے پے اسکیلز کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی 2026 سے صوبے کے سرکاری ملازمین کو نظرثانی شدہ پے اسکیلز کے تحت 7 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات سے کچھ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے۔

تنخواہوں میں اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر نہیں بلکہ نئے ریوائزڈ پے اسکیل کے مطابق کیا جائے گا۔ پہلے ہر ملازم کی بنیادی تنخواہ کو نئے پے اسکیل کے تحت مقرر کیا جائے گا، اس کے بعد اسی نئی بنیادی تنخواہ پر 7 فیصد ایڈہاک ریلیف کا حساب لگایا جائے گا۔ اس طریقہ کار سے تمام ملازمین کو یکساں اصول کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ نئی تنخواہوں کی تیاری جلد مکمل کریں۔ تمام حساب کتاب نظرثانی شدہ پے اسکیل کے مطابق کیا جائے گا تاکہ جولائی 2026 سے ملازمین کو نئی تنخواہ بروقت ادا کی جا سکے۔ اس سلسلے میں فنانس اور اکاؤنٹس سے متعلق دفاتر کو بھی ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔