پیر، 13-جولائی،2026
پیر 1448/01/28هـ (13-07-2026م)

ماہِ صفر کا چاند 15 جولائی کو نظر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

13 جولائی, 2026 14:12

محکمہ موسمیات نے ماہِ صفر کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی کی شام چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگر چاند نظر آ گیا تو یکم صفر 16 جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا، جس کے بعد اگلے روز شام کے وقت اس کی رویت کے امکانات بہتر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ماہِ صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، جبکہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم ماہِ صفر کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی چاند کی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔