پیر، 13-جولائی،2026
پیر 1448/01/28هـ (13-07-2026م)

پاکستان کی آبادی 25 کروڑ سے متجاوز، اقوام متحدہ کا نوجوانوں کو ترقی کا مرکز بنانے کا مطالبہ

13 جولائی, 2026 14:48

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی 25 کروڑ 72 لاکھ ہو چکی ہے اور ملک کا مستقبل نوجوانوں کو مواقع دینے پر منحصر ہے۔

عالمی یوم آبادی کے موقع پر اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے ایک نئی اور اہم رپورٹ جاری کی ہے، جس میں نوجوانوں کو ترقی کا مرکز بنانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی مجموعی آبادی اس وقت تقریباً 25 کروڑ 72 لاکھ ہو چکی ہے اور ملک کی ایک تہائی آبادی 10 سے 24 سال کے درمیان کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل اب مکمل طور پر ان نوجوانوں کو ملنے والے مواقع، ان کے فیصلوں اور صلاحیتوں پر ہی منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کرگئی، اعداد و شمار جاری

سروے کے مطابق پاکستان میں 76 فیصد نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں بہت پرامید ہیں، لیکن دوسری جانب 53 فیصد پاکستانی نوجوان ملک کے موجودہ سیکیورٹی حالات، معاشی مسائل اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات کی وجہ سے شدید پریشان بھی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم نوجوانوں اور خاص طور پر لڑکیوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی لیے عالمی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل ہنر سکھائے جائیں اور انہیں اچھی نوکریاں فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی کم عمری کی شادیوں کا فوری خاتمہ اور لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے نمائندے ڈاکٹر لوائے شبناے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کی پالیسی صرف تعداد کو بڑھانے یا گھٹانے کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ بنیادی حقوق اور انتخاب کا معاملہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کی آبادی کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی میں فیلڈ مارشل بھی شامل ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔