فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

آرمی چیف اور سی ڈی ایف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ اہم سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
نشان امتیاز ملٹری اور ہلال جرات سے سرفراز، پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اہم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ترکیہ کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر وہاں کی اعلیٰ قیادت اور حکام کی جانب سے ان کا انتہائی شاندار اور گرم جوشی کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی آبادی 25 کروڑ سے متجاوز، اقوام متحدہ کا نوجوانوں کو ترقی کا مرکز بنانے کا مطالبہ
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے اس اہم 2 روزہ سرکاری دورے کے دوران ترکیہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے انتہائی اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور خاص طور پر دفاعی و عسکری شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید بلکل نئی بلندیوں پر لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










