ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جوابی کارروائی، بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر حملے

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد پورے بحرین میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحرین میں واقع الجفیر فوجی اڈے پر ڈرونز اور میزائلوں سے شدید حملے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو بڑی حد تک پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس کارروائی میں جس کا نام "نصر 2” رکھا گیا ہے، امریکی فورسز کی رہائش گاہ، ہتھیاروں کے گوداموں اور سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بحرینی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے قریبی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
بحرینی بادشاہ کے میڈیا مشیر نبیل الحمر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین کے فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ملک کی فضائی حدود میں آنے والے ایرانی فضائی حملوں کو فضا میں ہی کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












