منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

ایران کے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے، امریکی فضائی دفاعی نظام تباہ

14 جولائی, 2026 09:44

ایرانی فوج نے کویت میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملوں اور سمندر میں امریکی بحری جہاز پر کروز میزائل داغنے کا کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے کویت میں قائم امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جوابی کارروائی، بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر حملے

ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے ذریعے امریکی فوجی اڈے پر قائم مواصلاتی نظام، ایندھن کے ٹینکوں، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، واچ ٹاور اور اسلحہ خانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی بحریہ نے پیر کے روز سمندر میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز پر کروز میزائل بھی فائر کیے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ تمام جوابی کارروائیاں ایران پر مسلسل ہونے والے امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے ابھی تک ان دعوؤں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔