پیسکو نے 5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین سے اپ گریڈیشن کیلئے دستاویز طلب کرلیے

Big Update for Five-Year Employees
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے فیلڈ اسٹاف کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ لائن مین، لائن مین ون اور لائن مین ٹو کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اس حوالے سے پیسکو سرکل پشاور کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں اہل ملازمین سے مطلوبہ دستاویزات مقررہ وقت کے اندر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق اپ گریڈیشن کے لیے صرف وہ ملازمین درخواست دینے کے اہل ہوں گے جنہوں نے کم از کم پانچ سال کی مسلسل سروس مکمل کر رکھی ہو۔ سروس کی مقررہ مدت پوری کرنے والے ملازمین کی درخواستوں پر ہی قواعد و ضوابط کے مطابق غور کیا جائے گا۔
پیسکو انتظامیہ نے اپ گریڈیشن کے لیے ضروری دستاویزات کی تفصیل بھی جاری کر دی ہے۔ ملازمین کو اپنی سالانہ خفیہ رپورٹس (اے سی آرز)، مکمل سروس ریکارڈ، میڈیکل یا فٹنس سرٹیفکیٹ، محکمانہ کلیئرنس، آڈٹ کلیئرنس اور انضباطی کلیئرنس جمع کروانا ہوگی۔ تمام ریکارڈ مکمل اور درست ہونا ضروری ہے تاکہ جانچ پڑتال کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے۔ اس تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں یا نامکمل کاغذات کے ساتھ جمع کروائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











