ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Petrol, Diesel Prices May Surge
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک بار پھر عالمی تیل مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔
آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں صرف چند روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 82 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکا ہے۔ اس سے قبل یہی قیمتیں بالترتیب تقریباً 68 اور 71 ڈالر فی بیرل تھیں۔ قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عالمی توانائی مارکیٹ میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
پاکستان اپنی ضرورت کا بڑا حصہ درآمدی تیل سے پورا کرتا ہے، اس لیے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے کی صورت میں ملک کے اندر بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر عالمی قیمتیں مزید بڑھتی رہیں تو حکومت کے لیے مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












