مہنگائی کے باوجود گاڑیوں کی خریداری میں اضافہ

Great News for Car Buyers
پاکستان میں آٹو انڈسٹری ایک بار پھر تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی تازہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مجموعی گاڑیوں کی فروخت تقریباً 40 فیصد بڑھ گئی، جسے آٹو سیکٹر کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پاما کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد کاریں فروخت ہوئیں۔ صرف جون کے مہینے میں ہی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ مئی کے مقابلے میں جون میں کاروں کی فروخت 13 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ہزار 378 یونٹس تک پہنچ گئی، جو صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صرف کاروں ہی نہیں بلکہ کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹرکوں اور بسوں کی فروخت 67 فیصد بڑھ کر 7 ہزار 440 یونٹس تک جا پہنچی۔ اسی طرح جیپ اور پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں بھی 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 50 ہزار 814 یونٹس فروخت ہوئے۔
دو پہیہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں بھی سرگرمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں مجموعی طور پر 19 لاکھ 72 ہزار 77 موٹر سائیکلیں اور رکشے فروخت کیے گئے، جو ملک میں ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کی نشاندہی کرتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











