منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

امریکا اور ایران کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

14 جولائی, 2026 10:06

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سمندر اور زمین پر جاری مسلسل فوجی حملوں اور کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے قیمتیں 4 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر برینٹ خام تیل کے سودے 1.68 ڈالر یعنی 2 فیصد اضافے کے بعد 84.98 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا ساحلی دفاعی نظام اور ڈرون تنصیبات تباہ کر دیں، امریکی سینٹ کام

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 1.65 ڈالر یعنی 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 79.79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ پیر کے روز ہونے والے اس زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد ہوا ہے، جب برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں اچانک 9.6 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جو مئی 2020 کے بعد ایک ہی دن میں ہونے والا سب سے بڑا ریکارڈ اضافہ ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔