بلوچستان حکومت کے سانحہ زیارت دھرنا کمیٹی سے مذاکرات، جوڈیشل کمیشن کے قیام کی یقین دہانی

کوئٹہ میں حکومتی وفد اور سانحہ زیارت دھرنا کمیٹی کے مابین مذاکرات میں حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت تمام جائز مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرادی۔
کوئٹہ میں جاری سانحہ زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے مابین مذاکرات کے سلسلے میں ایک انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی قیادت میں حکومتی وفد نے دھرنے کے شرکاء اور لواحقین سے تفصیلی بات چیت کی۔ وفد میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ، بلال کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شہازیب خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، مزید 4 خارجی دہشتگرد ہلاک
مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے لواحقین کو سانحہ زیارت پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت دیگر مطالبات پر اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ حکومتِ بلوچستان تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے اور ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔
حکومتی وفد نے دھرنا کمیٹی اور لواحقین سے درخواست کی کہ وہ اپنا احتجاج ختم کر کے شہداء کی تدفین کا عمل مکمل کریں۔
دھرنا کمیٹی کی جانب سے آل پارٹیز کے رہنماؤں بشمول رحیم زیارتوال، نصراللہ زیرے، اصغر خان اچکزئی، آغا حسن بلوچ اور داؤد شاہ نے شرکت کی اور ڈرافٹ کی شکل میں مطالبات کی منظوری تک کا وقت مانگ لیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









