بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، مزید 4 خارجی دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد 5 جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے خارجیوں کی مجموعی تعداد 121 ہو گئی۔
بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹئیر کانسٹیبلری (ایف سی) اور پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف شروع کیا گیا مشترکہ آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کو نعروں کی نہیں بلکہ روزگار، تعلیم اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عوام کا مطالبہ
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد صرف آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو چکی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک جاری رہنے والے آپریشن شعبان اور دیگر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 121 خارجی دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








