بلوچستان کو نعروں کی نہیں بلکہ روزگار، تعلیم اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عوام کا مطالبہ

بلوچستان کے مختلف اضلاع کے شہریوں نے انتشاری سیاست اور نعرے بازی کو مسترد کرتے ہوئے صوبے میں پائیدار امن، تعلیم اور روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔
بلوچستان کے اہم شہروں کوئٹہ، چمن اور لورالائی کے شہریوں نے ملک کی سیاسی اور مذہبی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو بند کریں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اب کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور منفی سیاست کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو ذاتی یا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 114 ہوگئی
بلوچستان کے عوام کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت کھوکھلے نعروں اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دے کیونکہ صوبے کو اس وقت اصل ضرورت معیاری تعلیم، باعزت روزگار، بیرونی سرمایہ کاری اور پائیدار امن کے قیام کی ہے۔
شہریوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر صوبے کی سیکیورٹی اور ترقی کیلئے ملکی اداروں کے ساتھ کھڑی ہوں، کیونکہ بلوچستان کی خوشحالی صرف اور صرف مشترکہ کوششوں اور قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











