راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے شہری آبادی اور سیکیورٹی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی، جب کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب مسلح جتھوں نے دھرنے میں اشتعال پیدا کرنے کے مقصد سے شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سیکورٹی اداروں کا آپریشن، کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
اس بزدلانہ کارروائی کے بعد جب پولیس امن و امان کی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے آگے بڑھی، تو مسلح جتھوں نے پولیس پر خودکار ہتھیاروں اور گولہ بارود سے حملہ کر دیا۔
پولیس کی مدد کیلئے موقع پر پہنچنے والی رینجرز کی نفری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان شرپسندوں نے نہ صرف جدید ہتھیاروں سے سیدھی فائرنگ کی بلکہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف خودساختہ دھماکہ خیز مواد کا استعمال بھی کیا۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ راولاکوٹ میں ریاستی رٹ قائم کرنے اور قانون کی بالادستی کیلئے ان مسلح جتھوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










