ایران نے مذاکرات نہیں کیئے تو اگلے ہفتے تمام بجلی گھر اور پل تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کے لیے تیار نہ ہوا تو اگلے ہفتے ایران کے تمام بجلی گھر اور پل بمباری کر کے تباہ کر دیئے جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی جارحیت کو مزید تیز کرنے کی سخت ترین دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران مذاکرات کی میز پر واپس نہ آیا تو آئندہ چند دنوں میں ایران کے بجلی گھر اور اہم پل بمباری کا نشانہ بنیں گے۔
امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا کیونکہ امریکی حملے مسلسل جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اماراتی آئل ٹینکر پر حملے میں بھارتی شہری کی ہلاکت، بھارت نے ایرانی نائب سفیر کو طلب کر لیا
انہوں نے ایران کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ وہ معاہدہ کر لیں ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگلے ہفتے سے ایران کے تمام بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کر دیا جائے گا تاکہ ایران ہر حال میں مذاکرات پر مجبور ہو جائے۔
صدر ٹرمپ نے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ منگل کے روز امریکی مذاکرات کاروں نے ایرانی حکام سے رابطہ کر کے انہیں معاہدہ کرنے کا پیغام پہنچایا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر مجوزہ 20 فیصد فیس کے متبادل کے طور پر خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے معاہدے کیے جا سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












