عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، برینٹ کروڈ 86 ڈالر سے تجاوز کر گیا

امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی اور ایران کے جوابی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں یکدم بڑھ گئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فضائی حملوں اور ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی اور اس کے جواب میں ایران کی طرف سے خطے میں امریکی اڈوں پر جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایرانی مرکزی بینک سے منسلک 130 ملین ڈالر کے کرپٹو والٹس منجمد کردیئے
بدھ کی صبح عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.46 ڈالر یعنی 1.72 فیصد اضافے کے ساتھ 86.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹائمز انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.11 ڈالر یعنی 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 80.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق دونوں طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور بحری راستوں کی بندش سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










