امریکہ نے ایرانی مرکزی بینک سے منسلک 130 ملین ڈالر کے کرپٹو والٹس منجمد کردیئے

امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگاتے ہوئے ایرانی مرکزی بینک کے کرپٹو والٹس سے 130 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد کر دیئے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایران کے مرکزی بینک سے منسلک متعدد کرپٹو والٹس کو منجمد کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے بلاک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سویلین تنصیبات پر امریکی حملے انسانیت کے خلاف جنگی جرائم ہیں، ایران کا اقوام متحدہ کو خط
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایران کی غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کو روکنے اور ڈیجیٹل اثاثوں کے غلط استعمال کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت غیر قانونی رقوم کی منتقلی پر کڑی نظر رکھے گی اور ایرانی حکومت کو غیر قانونی طریقوں سے حاصل ہونے والے پیسوں تک رسائی حاصل نہیں کرنے دی جائے گی۔ اس اقدام سے ایران کے ڈیجیٹل مالیاتی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











