سویلین تنصیبات پر امریکی حملے انسانیت کے خلاف جنگی جرائم ہیں، ایران کا اقوام متحدہ کو خط

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر امریکا کو مجرم قرار دیا اور کہا کہ شہری تنصیبات پر دانستہ حملے کھلم کھلا جنگی جرائم ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو لکھے گئے خط میں واضح کیا کہ امریکا ایک حملہ آور ملک ہے، کوئی مظلوم یا متاثرہ فریق نہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، خط میں امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ ‘اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت’ پر دستخط کرنے کے فوراً بعد سے ہی واشنگٹن نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے سے مسلسل انکار کیا اور جان بوجھ کر اس معاہدے کو ناکام بنانے کی کوششیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر 7 گھنٹے تک مسلسل حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کرلیا، امریکی فوج
ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران نے امریکی حکومت کی جانب سے اسلام آباد معاہدے کی 42 کھلی اور بنیادی خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر دستاویز کی شکل میں ریکارڈ کیا ہے۔
انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ امریکا کی جانب سے یہ جان بوجھ کر کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیاں خطے کے استحکام اور عالمی امن و سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جو عالمی قوانین سے امریکی حکومت کے کھلے انحراف کو ثابت کرتی ہیں۔
امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ امریکی حکومت کی جانب سے سویلین آبادی اور پینے کے پانی کے پلانٹس سمیت شہری تنصیبات پر کیے جانے والے دانستہ حملے کھلم کھلا جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف سنگین ترین جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، جن کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











