بدھ، 15-جولائی،2026
بدھ 1448/02/01هـ (15-07-2026م)

افغانستان میں طالبان کی لباس اور داڑھی کے نام پر گرفتاریاں تیز، شہری گھر تک محدود ہوگئے، نیو یارک ٹائمز

15 جولائی, 2026 11:06

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے ہرات میں لباس اور داڑھی کے نام پر خواتین و مردوں کی گرفتاریاں تیز کر دی ہیں، جس سے معاشی و تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔

امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ہرات میں اپنی نظریاتی گرفت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک نیا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، جس کے تحت ہرات میں شہریوں کے خلاف سختی کی نئی مہم چلائی جا رہی ہے۔

اس مہم کے دوران لباس کے نام پر خواتین کو اور داڑھی نہ رکھنے یا چھوٹی ہونے کے نام پر مردوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صرف 2 روز کے دوران کم از کم 30 خواتین کو لباس کی مبینہ خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ مقامی انسانی حقوق کے اداروں کا دعویٰ ہے کہ ہرات میں گرفتار ہونے والی خواتین کی کل تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیومن رائٹس واچ کی یورپی یونین کے افغان طالبان سے مذاکرات پر سخت تنقید

طالبان کے اس شدید خوف اور سختی کے باعث ہرات میں خواتین نے اپنے گھروں سے نکلنا بند کر دیا ہے اور اپنی روزمرہ کی زندگی کو انتہائی محدود کر لیا ہے۔

دوسری جانب والدین نے بھی اپنی بیٹیوں کی حفاظت کے پیشِ نظر انہیں اسکول بھیجنے سے روک دیا ہے۔ اس سخت کریک ڈاؤن کی وجہ سے ہرات میں خوف کی ایک فضا قائم ہو چکی ہے، جس نے علاقے کی تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

اس کے علاوہ جب شہریوں کی جانب سے کام، تعلیم اور آزادی کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرے کیے گئے تو طالبان نے ان پر سیدھی فائرنگ کی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عاشورہ کے موقع پر طالبان نے شیعہ برادری کی مذہبی رسومات اور جلوسوں پر سخت پابندیاں عائد کر کے انہیں محدود کر دیا، اور افغانستان کی شیعہ برادری کو اقتدار میں اب تک کوئی نمائندگی نہیں دی گئی، جس سے طالبان کا امتیازی طرزِ حکمرانی صاف ظاہر ہوتا ہے۔

طالبان کی ان سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے اب ہرات میں عوامی سطح پر شدید بے چینی اور مزاحمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔