بدھ، 15-جولائی،2026
بدھ 1448/02/01هـ (15-07-2026م)

امریکہ کا ایران پر بڑے اور تباہ کن حملوں پر غور

15 جولائی, 2026 14:26

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ایران کو گھٹنے پر لانے کے لیئے بڑے اور تباہ کن حملوں کے نئے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک انتہائی اہم اور ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایران کے خلاف موجودہ کارروائیوں سے کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر فوجی حملے کرنے کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

امریکی میڈیا ویب سائٹ ‘ایکسیسوس’ کے مطابق اس انتہائی حساس معاملے سے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران پر فوجی دباؤ کو مزید بڑھانے کے شدید حامی ہیں تاکہ تہران کو گھٹنے ٹیکنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور اپنے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امریکی شرائط کو بلا چوں و چرا تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے مذاکرات نہیں کیئے تو اگلے ہفتے تمام بجلی گھر اور پل تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، اور صدارتی ایلچی اسٹیو وٹکوف سمیت قومی سلامتی کے تمام اعلیٰ ترین سویلین اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی بیٹھک میں ایران کے اندر موجود اہم ترین اسٹریٹجک اور دفاعی تنصیبات پر بڑے اور تباہ کن حملوں کے نئے جنگی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے اطراف جاری فوجی کارروائیوں کو مسلسل جاری رکھنے پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب، جب اس انتہائی اہم اجلاس کے حوالے سے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔