بدھ، 15-جولائی،2026
بدھ 1448/02/01هـ (15-07-2026م)

جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی نقیب اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

15 جولائی, 2026 13:36

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی نقیب اللہ جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے انہیں کرم پل کے قریب نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

جاں بحق ہونے والے رہنما کی شناخت حاجی نقیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو جماعت اسلامی ڈڈیوالہ کے مقامی امیر تھے۔ وہ علاقے میں اپنی سماجی اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے میت کو سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی تاکہ حملے کی وجوہات اور ذمہ دار افراد کا تعین کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔