جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

امریکا اور ایران کی جنگ نے عالمی مارکیٹ ہلا دی، تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

16 جولائی, 2026 09:34

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران پر امریکی افواج کے نئے فضائی حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوابی حملے، کویت اور اردن میں امریکی مواصلاتی نظام اور راڈار تباہ، جدید ڈرون بھی مار گرایا

اس تازہ اضافے کے بعد برینٹ کروڈ کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 85.28 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 80.02 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

آبنائے ہرمز پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے رواں ہفتے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اس بحری راستے سے دنیا بھر کی لگ بھگ 20 فیصد یعنی ایک بٹا پانچ حصہ تیل اور گیس کی سپلائی کی جاتی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات اسی طرح بند رہیں تو رواں سال کی آخری سہ ماہی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔