ایران کے جوابی حملے، کویت اور اردن میں امریکی مواصلاتی نظام اور راڈار تباہ، جدید ڈرون بھی مار گرایا

ایران کی پاسداران انقلاب نے کویت اور اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو اپنے نئے ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنانے اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کویت میں قائم اہم امریکی فوجی اڈے علی السالم پر میزائلوں اور ڈرونز سے مشترکہ حملہ کیا ہے۔
ایرانی فورسز کے مطابق نصر 2 آپریشن کے 8ویں مرحلے کے تحت امریکی فوج کے فضائی دفاعی راڈار سسٹم اور امریکی فوجیوں کے اجتماع کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت پر الزام لگایا ہے کہ اس کی سرزمین ایران کے خلاف امریکی حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اور کویتی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کی رات گئے ایران کے کئی شہروں پر وحشیانہ بمباری، شہادتوں کی تعداد 35 ہوگئی
اس کے علاوہ ایرانی فورسز نے ایران کے جنوب مغربی شہر اندیمشک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن کے جدید ترین امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو اپنے نئے فضائی دفاعی نظام سے مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
اسی دوران تہران اور پاکدشت کی فضائی حدود میں بھی دفاعی سسٹمز کو فعال کیا گیا، جس کے بعد سمنان اور پارچین میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
دوسری جانب ایرانی فوج نے اردن میں واقع امریکی فضائی اڈے الازرق پر بھی ڈرون حملے کیے ہیں، جس میں امریکی فوج کے مواصلاتی نظام، ایندھن کے ڈپو اور راڈار سائٹ کو نشانہ بنایا گیا، جو ایران کے فوجی بیرکوں پر حالیہ امریکی حملوں کا جوابی ردعمل ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












