خطے میں امریکی غرور اور غنڈہ گردی کا دور اب ختم ہو چکا ہے، ایرانی فوجی ترجمان

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تہران کا متعین کردہ راستہ ہی واحد محفوظ راستہ ہے، خطے میں اب امریکی غنڈہ گردی کا دور ختم ہوگیا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکرچی نے کہا ہے کہ خطے میں اب امریکی تکبر، غنڈہ گردی اور لاقانونیت کا دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول پورے خطے کی سلامتی کا ضامن ہے اور تہران کا متعین کردہ راستہ ہی واحد محفوظ راستہ ہے، جبکہ کوئی بھی متبادل راستہ بحری جہازوں کے لیے شدید غیر محفوظ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے اردن، قطر، عمان اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے
جنرل شکرچی نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ یا اسرائیل نے ایران کے کسی بھی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی غلطی کی تو پورے خطے میں موجود امریکی تنصیبات فوری طور پر ایرانی افواج کا ہدف بن جائیں گی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے جنگ بندی کے معاہدے کی اگلے ہی دن خلاف ورزی کی اور اس کے جنگی طیارے مسلسل پروازیں کر رہے ہیں لیکن ایران انہیں آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












