جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

ایران پر امریکی فضائی حملوں کا چھٹا دن، مواصلاتی ٹاور، ہوائی اڈے اور پل پر بمباری، 8 افراد شہید

17 جولائی, 2026 09:46

امریکہ نے مسلسل چھٹی رات بھی ایران کے مختلف صوبوں بشمول بندر عباس، بوشہر، ہرمزگان اور لورستان پر ہولناک فضائی حملے کئے ہیں، جس میں رابطہ پلوں، ہوائی اڈوں اور سویلین تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی مسلح افواج نے ایران پر مسلسل چھٹے روز بھی اپنے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کارروائیوں کا دائرہ کار ملک کے جنوبی اور مغربی حصوں تک پھیلا دیا ہے۔

امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے درجنوں فوجی، فضائی اور بحری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جن میں ساحلی نگرانی کے نظام، فضائی دفاعی تنصیبات اور لاجسٹک مراکز شامل ہیں۔

ان حملوں کے نتیجے میں ایرانی صوبے ہرمزگان میں بندر عباس کو شیراز سے ملانے والے دو اہم رابطہ پلوں (گریوہ پل اور کہورستان پل) کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث خمیر پورٹ کے قریب سڑکوں پر سفر کرنے والے 7 معصوم شہری شہید ہو گئے، جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہیں، جن کا اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے وجود کی جنگ لڑرہا ہے، امریکا کا ہدف حکومت کا خاتمہ اور ملک کی تقسیم ہے، ایرانی اسپیکر

اس کے علاوہ بندر عباس کے علاقے تپہ اللہ اکبر میں رہائشی بستی پر بمباری سے ایک شخص شہید اور 8 زخمی ہوئے جبکہ شہر کا مواصلاتی ٹاور، ریلوے جنکشن اور بجلی کی تنصیبات بھی تباہ ہو گئیں، جس سے وسیع علاقے میں اندھیرا چھا گیا۔

جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر ایران شہر کے ہوائی اڈے پر بھی امریکی لڑاکا طیاروں نے میزائل داغے جس سے ایئرپورٹ کے رن وے، بجلی کے نظام اور فیول اسٹوریج ٹینک کو شدید نقصان پہنچا۔ ایران کے ساحلی شہر چابہار کے میری ٹائم کنٹرول ٹاور کو تیسری مرتبہ میزائل حملے کا نشانہ بنا کر اسے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ایرانی وزارت توانائی نے بتایا ہے کہ بندر عباس اور مضافاتی دیہاتوں میں سپلائی عارضی طور پر بحال کر دی گئی ہے، تاہم شدید گرمی کے پیش نظر جنوبی علاقوں میں مستحکم سپلائی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دن اور رات کے پیک اوقات میں ایئر کنڈیشنرز کا استعمال انتہائی کم کریں۔

اس کے علاوہ بوشہر، جزیرہ قشم، جزیرہ کیش، سی پورٹ سیریک، اہواز، حمیدیہ اور لورستان کے بعض پہاڑی علاقوں میں بھی رات بھر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور امریکی جاسوس طیارے فضا میں اڑتے دیکھے گئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔