جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

امریکہ آبنائے ہرمز پر ایرانی خودمختاری سے خوفزدہ ہے، خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر

17 جولائی, 2026 10:25

ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی خودمختاری برقرار رہے گی، امریکہ اس راستے پر ایران کی گرفت سے شدید خوفزدہ ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب ماضی کی طرح بلکل نہیں رہے گی کیونکہ ایران اس اہم تجارتی گزرگاہ پر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دراصل آبنائے ہرمز پر ایران کی مضبوط گرفت اور خودمختاری سے شدید خوفزدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ خطے میں بلاوجہ فوجی مداخلت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے عراق، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے

ایرانی ترجمان نے خلیج فارس میں عدم استحکام کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ دانستہ طور پر خطے کے پرامن ماحول کو نقصان پہنچا رہا ہے تاکہ اپنے ہتھیار بیچ سکے اور اپنی پوزیشن مستحکم کر سکے۔

انہوں نے پڑوسی خلیجی ممالک سے پرزور اپیل کی کہ وہ ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین اور اڈوں کو امریکہ کے استعمال میں نہ آنے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن اور اجتماعی سلامتی صرف اور صرف ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اگر امریکی مداخلت مکمل طور پر ختم ہو جائے تو خطے کے تمام ممالک پرامن طریقے سے رہ سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔