جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

امریکہ نے غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے ویزا قوانین انتہائی سخت کر دیئے

17 جولائی, 2026 10:42

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ، کلچرل ایکسچینج پروگرام کے شرکا اور صحافیوں کے لیے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ان کی مدت کو انتہائی محدود کر دیا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے غیر ملکی طلبہ، ایکسچینج پروگراموں کے تحت آنے والے افراد اور بین الاقوامی صحافیوں کے ویزوں کی مدت کو محدود کرنے کے لیے نئے قوانین کا اعلان کر دیا ہے۔

نئے ضابطوں کے تحت اب ان تمام افراد کے لیے امریکہ میں قیام کی ایک مقررہ مدت طے کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ ویزے ان کے تعلیمی کورس یا ملازمت کے پورے عرصے تک کارآمد رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے لیے اپنے ہی اتحادی اسرائیل کو قابو کرنا سب سے بڑا چیلنج بن گیا

نئے قوانین کے مطابق غیر ملکی طلبہ کے لیے ایف ویزا اور جے ویزا کی انتہائی مدت صرف 4 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ صحافیوں کے لیے آئی ویزا کی مدت اب زیادہ سے زیادہ 240 دن ہو گی۔

اس قانون کا سب سے بڑا نشانہ چینی صحافی بنیں گے، جن کے لیے ویزا کی مدت محض 90 دن تک محدود کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نئے قوانین کے تحت گریجویٹ طلبہ کو پیشگی اجازت کے بغیر اپنے تعلیمی مقاصد تبدیل کرنے یا کسی دوسری یونیورسٹی میں تبادلہ کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

ڈگری مکمل کرنے کے بعد غیر ملکی طلبہ کو امریکہ چھوڑنے کے لیے پہلے 60 دن کا وقت دیا جاتا تھا لیکن اب اسے کم کر کے صرف 30 دن کر دیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔