دبئی کی حکومت نے ملٹی پل سیاحتی ویزے کی شرائط میں بڑی نرمی کر دی

Dubai Travelers Get Major Relief
متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے سے متعلق اہم سہولت فراہم کرتے ہوئے اس کی بعض شرائط میں نرمی کر دی ہے۔
نئے فیصلے کے بعد غیر ملکی شہری بغیر کسی مقامی اسپانسر یا میزبان کے بھی اس ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس سے سیاحت اور کاروباری سفر کرنے والوں کو بڑی آسانی ملے گی۔
اس ویزے کے حامل افراد پانچ سال کی مدت کے دوران سال میں متعدد مرتبہ متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکیں گے۔ ہر مرتبہ آمد پر 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید 90 دن کی توسیع بھی حاصل کی جا سکے گی۔ تاہم ایک کیلنڈر سال کے دوران مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ نہیں ہو سکے گا۔
دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا اور کاروباری افراد، خاندانوں اور بار بار سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ویزا نظام کو مزید آسان بنانا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت درخواست گزار کو اب کسی اسپانسر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے ویزا حاصل کرنے کا عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ سہل ہو جائے گا۔
5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ذریعے جمع کروائی جائے گی۔ درخواست دیتے وقت امیدوار 30، 60 یا 90 دن کے قیام کا آپشن منتخب کر سکتا ہے۔ بعد ازاں مقررہ قواعد کے مطابق قیام کی مدت میں توسیع بھی ممکن ہوگی، بشرطیکہ سالانہ مجموعی قیام 180 دن سے تجاوز نہ کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












