ہفتہ، 25-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

بلوچستان میں نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنس کا اجرا بند کرنے کا فیصلہ

17 جولائی, 2026 14:19

حکومت بلوچستان نے نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنس کے اجرا کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان بھر میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز کے ذریعے اسلحہ لائسنس کی پروسیسنگ فوری طور پر بند کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اسلحہ ڈیلرشپ اور لائسنسنگ نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق نیا ڈیجیٹل نظام مکمل طور پر فعال نہیں ہو جاتا۔ اس مقصد کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں نادرا کے متعلقہ ماڈیولز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ نئے ماڈیولز کی تنصیب اور نظام کی تکمیل کے بعد اسلحہ لائسنس کے اجرا کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔