جمعرات، 30-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

سیکیورٹی فورسز کی وانا میں بروقت کارروائی، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام

18 جولائی, 2026 12:51

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا (غواخوا) میں انٹیلی جنس بنیادوں پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو خودکش حملے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جسے کسی بڑے دہشتگرد حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ گاڑی کی مسلسل تین روز تک نگرانی کی اور اسے آبادی سے دور لے جانے کے بعد کارروائی کی، تاکہ شہریوں کی جان و مال کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن میں بارود سے بھری گاڑی اور ایک موٹر سائیکل تباہ کر دی گئی، جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا مقصد ملک میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔