ایران معاہدے پر عمل نہیں کرتا تو ہمیں بھی فکر نہیں، ٹرمپ کا امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

امریکی صدر نے اردن میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حالیہ ایرانی میزائل حملوں پر اپنا مختصر ردعمل جاری کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نازک صورتحال پر انہیں بے حد دکھ پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا ناقابل بھروسہ ہے، اس کے دستخطوں کی کوئی حیثیت نہیں، سید مجتبیٰ خامنہ ای
انہوں نے ایران کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے ایک بار پھر عزم دہرایا کہ امریکا اپنے دفاع اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ایران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری یا دیگر معاہدوں پر عمل نہیں کر رہا، تو پھر امریکا کو بھی اس کی کوئی فکر نہیں ہے اور واشنگٹن اپنے حساب سے کارروائی کا پورا حق رکھتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










