جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

بحیرہ ہرمز میں ایسی کارروائی ہوگی، جس کا دشمن نے سوچا نہ ہوگا، بس تھوڑا انتظار کریں، ایرانی افواج

19 جولائی, 2026 09:23

ایرانی فوج نے امریکی فورسز کو کرارا جواب دینے کا سلسلہ مزید دراز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی سیکیورٹی فورسز سینٹکام کو جلد ہی بحیرہ ہرمز میں ایک حیران کن کارروائی کا مشاہدہ کرنا ہوگا۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سینٹکام کو بہت جلد ہماری بھرپور اور بڑی کارروائی کا مشاہدہ کرنا ہوگا، جس کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

ترجمان نے واضح الفاظ میں امریکی فورسز کی میزبانی کرنے والے خلیجی اور دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ جہاں سے بھی ایران پر حملے کیے جائیں گے، جواب میں نشانہ بھی اسی جگہ کو بنایا جائے گا، اس لیے وہ ممالک مزید حملوں کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکا کی مسلسل 8 ویں رات فضائی کارروائی، ہرمزگان میں شدید دھماکے

ایران نے ایک بار پھر خلیجی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہاں قائم امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر ختم کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بحیرہ ہرمز میں سینٹکام کے خلاف ایک ایسی حیران کن کارروائی شروع کرنے والی ہیں، جس کا دشمن نے سوچا بھی نہیں ہوگا، اس لیے سب بس تھوڑا انتظار کریں۔

انہوں نے صاف کہا کہ امن بات چیت اور جنگ کی کارروائیاں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔ ایران اپنے شہریوں کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لیے مجرموں کو اپنا جائز ہدف سمجھتا ہے اور پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔